the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام اور عراق میں غیر ملکی جنگجوؤں کی آمد روکنے کے لیے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔

امریکی صدر براک اوباما کی زیر صدارت ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں عراق اور شام میں غیر ملکی جنگجوؤں کی آمد کو روکنے کے لیے قرارداد متفقہ طور پر منطور کی گئی۔ براک اوباما کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ قرارداد کے پابند ممالک جنگجوؤں کی بھرتی اور ان کی مالی معاونت کو روکیں گے، عالمی برادری داعش کو ختم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ دوسری جانب برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ دنیا



میں امن کے لئے زہر آلود شدت پسندانہ نظریات کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہو گا، یہ واضح ہوتا جا رہا ہے کہ جنگجو ان مبلغین سے متاثر ہوتے ہیں جو اپنی تقاریر کے ذریعے سے عوام کو اشتعال انگیزی اور تشدد پر اکسانے کی کوشش کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعاون سے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی جا رہی ہے۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں میں دولت اسلامیہ کے تیل کے کارخانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے ذریعے سے یہ لوگ روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں  ڈالر کما لیتے تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.